29 مئی 2014 - 19:28
مزاحمت نے غاصبوں کی نیندیں حرام کررکھی ہیں

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے تاکید کی ہے کہ لبنان کی مزاحمت، صہیونی حکومت کے ممکنہ حملوں اور دھمکیوں کے مقابلے میں بھر پور طاقت کے ساتھ ڈٹی رہے گی۔

اہل بیت(ع) ایجنسی۔ ابنا: لبنان کی النشرہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے بیروت میں اپنے ایک خطاب میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ مزاحمت نے غاصبوں کی راتوں کی نیندیں حرام کررکھی ہیں کہا کہ صہیونی دشمن ہر حملے سے پہلے ہزار بار اس کے نتائج کے بارے میں سوچتا ہے۔ حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت کے خلاف لبنان کی مزاحمت کی پے در پے کامیابیاں باعث بنی ہیں کہ یہ حکومت اپنی ہر غلطی کی بھاری قیمت ادا کرے۔ شیخ نعیم قاسم نے اسی طرح کہا کہ جب تک جنوبی لبنان اور فلسطینی سرزمینوں میں غاصب صہیونی حکومت کا قبضہ ہے، اس غاصب حکومت کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲